امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شرکت نہیں کریں گے جو آج خوش ہورہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلے گا

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 23 جون کواسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے آفس باہر بہت بڑا احتجاج ہوگا پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اور کیوں نہیں آنے دیا اس پر تحقیقات کی جائے۔ منتخب لوگ میئر کے الیکشن کے روز کیسے غائب ہوئے؟جے آئی ٹی بنائی جائے، میئر کراچی کو وارننگ دی ہے کہ ہمارے ٹاؤن میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہمارا کیس اتنا واضح ہے کہ عدالت میں جائیں گے تو یہ الیکشن کالعدم جائے گا ناظم جوکھیو کو ویڈیو بنانے پر پوری رات مارا گیا اورام رباب کے خاندان کے ساتھ کیا کیا گیا،آج تم وفاق سے مزید فنڈ کا کہہ رہے ہو پچھلے فنڈز کا کیا کیا، جو ٹینٹ آرہے ہیں وہ نہیں آرہے مگر آپ کے ٹینک بھر گئے، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ پیپلز پارٹی کا مئیر نہیں ہوگا تو وسائل نہیں ملیں گے۔ کراچی کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ہے کسی کی ذاتی جاگیردار نہیں ہے، ہم وسائل چھین کر لیں گے

حکومت انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبارکوروکے،حافظ نعیم
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یونان میں کشتی ڈوبنے کا دلخراش سانحے میں جان سے جانے والوں پر شدید رنج ہے اللہ تعالی، لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ یہ واقعہ بڑا ضرور ہے لیکن پہلا نہیں چند ماہ پہلے بھی ایک کشتی ڈوبی تھی اور درجنوں ہلاک ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سب سے بڑا قصورحکومت کا ہے جس نے انسانی اسمگلنگ کے کاروبارکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق روزآنہ ہزاروں پاکستانی اسمگلرزکے ذریعے یورپ میں داخل ہوتے ہیں، اور ان میں سے کئی راستے میں جان گنوا بیٹھتے ہیں۔ دوسرا قصور لوگوں کا ہے جو اس غیرقانونی طریقےسے اپنے بچوں یا عزیزوں کو اس پرخطر اوردل دہلا دینے والے راستوں پر روانہ کردیتے ہیں اوراسکے کیلیے ملینز میں پیسے بھی دینتے ہیں۔ حکومت فوری طورپر انسانی اسمگلنگ کے قبیح کاروبار کو روکے اور اسمگلرز کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے،

ہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک تاریخی کامیابی ملی ہے

 سندھ اور پاکستان کی تاریخ کا بدترین جمہوری دن ہے ،

Shares: