کس صورت میں مولانا کا ساتھ دیں گے. بلاول بول ہی پڑے

0
41

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کسی کے اشارے پر ہوئے تو حمایت واپس لے لیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے احتساب عدالت میں آصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امید ہوں مولانا فضل الرحمان کامارچ کامیاب ہو گا،دھرنے کے علاوہ ہر سطح پر فضل الرحمان کے ساتھ ہوں گے ،اگر شک ہوا کہ فضل الرحمان کسی کےاشارے پر ہیں تو حمایت واپس لے لیں گے،

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے مارچ کی حمایت کی نوعیت پر فیصلہ پارٹی کرے گی،

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد واضح ہے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کےمفاد میں نہیں،عوام کومسائل سے نکالنے کیلیے اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں،تمام جمہوری پارٹیوں کو اب مل کرعملی جدوجہد کرنا ہوگی کورکمیٹی کے اجلاس میں ملک وقوم کےمفاد میں فیصلے کیے جائیں گے.

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ آرمی چیف سے ملاقات میں رو رہا ہے، چیئرمین نیب کو تعینات کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے معافی مانگ لی ,مولانا میرے دوست ہیں لیکن سیاست بلاول بھٹو نےکرنی ہے ,مولانا کی اپنی جماعت اور سیاست ہے، ہماری دوستی رہے گی،

مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

Leave a reply