چونیاں (نامہ نگار) زرعی بیٹھک، وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں آسان شرائط، آسان اقساط اور صرف 7 فیصد پر نوجوان، کسان اور خواتین کو قرضے دئیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار زونل چیف شاہد اسلم نے نواحی گاؤں ویر سنگھ میں کسان بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت زرعی ترقیاتی بینک چونیاں کو 17 ارب روپے دئیے گئے ہیں بنک کی ٹیمیں کسانوں کو ان کی دہلیز پر قرضہ جات دینے جا رہیں ہیں اس پیکیج سے ناصرف کسان، نوجوان فائیدہ حاصل کر سکیں گے بلکہ خواتین کو بھی قرضہ دیا جائے گا۔ قرضہ دینے کیلئے شرائط بھی انتہائی آسان ہیں۔ یہ پیکیج پاکستان میں بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے انتہائی موضوع ہے۔ زونل چیف شاہد اسلم نے مزید میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم کسان پیکیج میں 15 سے 50 لاکھ روپے کے قرضے لئیے جا سکتے ہیں، کسان فارمنگ، ٹریکٹر، ہل، روٹا ویٹر اور دیگر زرعی آلات باآسانی خرید سکتا ہے۔ زرعی بیٹھک میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر سردار اورنگزیب نے وزیراعظم کسان پیکیج کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسان زرعی آلات، فارمنگ اور سولرز پلٹیں و دیگر آلات لگا کر اپنی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ کسان بیٹھک میں منیجر زرعی ترقیاتی بینک رانا رفاقت علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جواد احمد نے بھی شرکت کی

Shares: