وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی اصل روح ہیں اور یہ ملک کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رابطے اور بات چیت سے مختلف سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے، جو کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ مذاکرات سے گریز غیرجمہوری رویہ ہے اور اس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے، جس کا ملک اور قوم کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے دروازے کھولنے چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو محاذ آرائی اور تصادم سے نہیں، بلکہ مفاہمت اور ہم آہنگی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور عالمی سطح پر اس کے وقار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور وہ کسی بھی قسم کے غیرجمہوری رویوں کو برداشت نہیں کریں گے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالیں۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورتحال میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے خلاف کسی بھی غیرجمہوری رویے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مرکزی مسلم لیگ لاہور کا ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
پاکستان بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی پیشرفت پر بھارت پریشان








