ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مردان میں مختلف تقریبات سے خطاب کیا، تقریبات میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے اساتذہ اور طلباء کی شرکت کی۔
خصوصی نشست میں معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے، کسی بھی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔طلباء اور اساتذہ نے غازیان اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
اساتذہ اور طلبہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے ہمارے پاک افواج کے بارے میں بہت سے ابہام دور ہوگئے، قوم امن کی کاوشوں اور ملک کی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔شرکاء نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمیں اس بات کی آگاہی ملی کہ کس طرح ملک دشمن عناصر ہمارے ملک اور افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرتے ہیں، افواج پاکستان کی ملک کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں۔








