سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی۔

باغی ٹی وی : شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کےمطابق سلمان خان کی فلم کسی کی جان آج سنیما گھروں کی زینت بنی،سنیما گھروں میں دبنگ خان کی فلم دیکھنے کے لیے پرستاروں کی تعداد پہنچی تاہم اب فلم کی آن لائن کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر عید ملن پارٹی ، سلمان ، شہناز ، …

رپورٹ کے مطابق کسی کا بھائی کسی کی جان بظاہر آن لائن ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے اور اسے مختلف سائٹس پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم مبینہ طور پر جمعہ 21 اپریل کو فلم کی ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔ کسی کا بھائی کسی کی جان ٹیلی گرام، تمل راکرز، فلمزیلا، فلمی واپ، آن لائن مووی ویچز، اور کچھ دیگر جیسی ٹورینٹ سائٹس پر موجود ہے،جن شائقین نے پہلے ہی فلم دیکھی ہے، وہ سلمان خان کی فلم کی اہم جھلکیاں ان ٹورینٹ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، اس طرح سپائلرز ہر جگہ دستیاب ہو رہے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے گھر کی گیلری میں آکر مداحوں کو عید مبارک کہا

واضح رہے کہ کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ مرکزی کردار میں شہناز گل، راگھو جوئیل، پلک تیواری، جسی گل، سدھارتھ نگم، وجیندر سنگھ اور چند دیگر شامل ہیں۔

اشنا شاہ اپنے شوہر سے کیسے ملیں ؟‌

Comments are closed.