ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے،اسرائیل کاا مر یکا کو جواب

امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے,امریکا
0
129
america

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

باغی ٹی وی : امریکا نے اسرائیل سے غزہ میں امدادی ٹرکوں کو روکنے کا معاملہ اٹھایا ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پیٹل نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے، امریکا گرفتار فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کی بدسلوکی کا جائزہ لے رہا ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، غزہ میں مکمل کامیابی تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

غزہ میں نسل کشی ہونے کا یقین نہیں ہے،امریکا

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے تاہم اسرائیل کو فلسطینی شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنا چاہیے ہیں،امن کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے-

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل میں میزائل حملے،چار اسرائیلی فوجی زخمی

امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن حماس کی شکست چاہتے ہیں تاہم انہیں فلسطینیوں کی تکلیف کا احساس ہے۔ جوبائیڈن سمجھتے ہیں کہ رفح میں آپریشن کو اسٹریٹیجک اینڈ گیم سے جوڑنا چاہیے، امریکا اسرائیل کو انسداد بغاوت کی کبھی نہ ختم ہونے والی مہم میں الجھنے سے بچائے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ جاری رہی تو بے گھر اسرائیلی گھر نہیں جا پائیں گے، اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کے لیے اسرائیل پر مسلسل راکٹ داغ رہے ہیں جب تک اسرائیل غزہ پر اپنا حملہ جاری رکھے گا، ان کا گروپ لڑتا رہے گا، لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں مکان پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے-

یوکرین کا روس پر اب تک کا بڑا حملہ، 10 منزلہ رہائشی عمارت زمین …

عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے50 سے زائد مقامات پر بمباری کی، شہدا کی مجموعی تعداد 35 ہزار 105 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے رفح میں کویتی اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ صیہونی فورسز جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں گھس گئیں اور خیمہ بستی سے3 لاکھ 60 ہزار فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

رفح میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک امدادی کارکن ہلاک ہوگیا۔ ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی اور کہا کہ جنگجوؤں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو ڈرون سے نشانہ بنایا، علاقے میں اسرائیل کے چار دیگر ٹینکوں پر بھی حملے کیے گئے۔

پاکستان جولائی کے آخر تک 8 بلین ڈالر کا نیا آئی ایم ایف …

Leave a reply