آج تک کسی کو شناختی کارڈ نہ بنانے پر سزا نہیں ہوئی، چیئرمین نادرا

سفارتی پاسپورٹ کو ان کی معیاد ختم ہونے کے بعد منسوخ کردیا جاتا ہے
0
151
chairman nadra

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔

چئیرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے نادرا کی کارکردگی پر بریفنگ دی، چیئرمین نادرانے کہا کہ نادرا نے واٹس ایپ چینل بنایا جس پر ایک اشاریہ 6 ملین فالورز ہیں، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب 18 سال کا شہری شناختی کارڈ کے لیے نادرا سے رجوع کرتا ہے تو کتنے عرصے میں کارڈ بن جاتا ہے؟ چیئرمین نادرا نے کہا کہ رولز کہتے ہیں کہ 19 سال 3 ماہ تک ہر شہری پر کارڈ بنانا لازم ہے بصورت دیگر سزا ہو گی، شناختی کارڈ نا بنانے کی صورت میں 50 ہزار جرمانہ اور ایک سال کی قید کی سزا ہے، عرفان صدیقی نے کہا کہ آج تک کسی کو شناختی کارڈ نا بنانے پر سزا ہوئی؟ چیئرمین نادرا نے کہا کہ آج تک کسی کو شناختی کارڈ نا بنانے پر سزا نہیں ہوئی، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ ہر صوبے کے قوانین مختلف اور ہم آہنگ نہیں ہیں،ہونا تو یہ چاہیے کہ یونین کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ شہریوں کا ڈیٹا نادرا کے پاس ہو اور وہ شناختی کارڈ بنائے،پاکستان میں 70 ملین افراد کے پاس اسمارٹ فون ہے،

بنگالیوں کے پاس دستاویز نہیں،شناختی کارڈ جاری نہیں کر سکتے،چیئرمین نادرا
چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایا کہ افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں 9 سو ملازمین ملوث تھے جن کا سعودی عرب نے 12086پاسپورٹ کا ڈیٹادیا تھا ۔ان کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔شہادت اعوان نے کہاکہ بنگالی جو کراچی میں رہتے ہیں ان کو شناختی کارڈ جاری کئے جائیں کیوں کہ ان کی تیسری نسل پاکستان میں پیدا ہوئی ہے ان کے پاس شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس ان کو تنگ کررہی ہے ۔چیئیرمین نادرا جنرل افسر منیر نے بتایا کہ بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری نہیں کرسکتے ہیں ان کے پاس کسی قسم کے دستاویزات نہیں ہیں جو شہریت دینے کے لیے ضروری ہے ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ جو قانون بنگالیوں کو شہریت دینے سے منع کرتا ہے کیا وہ قانون افغانیوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی شہریت سے منع کرتا ہے ۔چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایا کہ بیرون ملک پیدا ہونے والے پاکستانی بچوں کو 90دن کے اندر قریبی قونصلٹ (سفارت خانے میں) انداج کرنا ضروری ہے لوگ بچوں کے اندراج نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔

2023 میں 3771 اسمگلر گرفتار،چھ لاکھ سے زائد افغانوں کو واپس بھیجا،ڈی جی ایف آئی اے
ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 2023میں3771سمگلروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 49 انتہائی مطلوب سمگلر تھے ۔8706افغانوں کوپاکستان سے دوسرے ملک منتقل کیا ہے جو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد پاکستان آئے تھے ۔ 6لاکھ 65ہزار567افغانوں کو واپس افغانستان بھیجا ہے ۔دوسال میں 415 ریڈ نوٹس جاری کئے گئے،184 پاکستانیوں کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لائے ہیں ۔45ہزار80کنکشنز پر 1.10ارب یونٹس کی اور بلنگ کی گئی جس کی ایف آئی اے نے نشاندہی کی اور ریکوری کی گئی ۔ڈی جی امیگریشن نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال 11ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا ہے گزشتہ سال 20ملین لوگوں کو چیک کیا جن میں سے 1 کروڑ پاکستان سے گئے اور ایک کروڑ پاکستان آئے ۔ اس سال اب تک 10ملین سے زائد مسافروں کو چیک کیا ۔

مالی سال 2023-24 میں 63 لاکھ 36 ہزار 90 پاسپورٹ جاری کئے،ڈی جی پاسپورٹ
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مالی سال 2023-24 میں 63 لاکھ 36 ہزار 90 پاسپورٹ جاری کئے گئے ۔جبکہ گذشتہ مالی سال ہمیں 45ارب 17کروڑ 70لاکھ آمدن ہوئی ہے ۔ای پاسپورٹ کی طرف جارہے ہیں فی الحال 6ہزار ای پاسپورٹ روزانہ بنارہے ہیں 163ریجنل پاسپورٹ آفس کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں ۔1.8ارب روپے وزارت خارجہ نے دیئے ہیں ان سے واجبات ادا کررہے ہیں اوورسیز کا پاسپورٹ کا کوئی بیک لاک نہیں ہے ۔6عام پاسپورٹ بنانے والی مشین اور 2 ای پاسپورٹ کی مشین خرید لی ہیں ستمبر تک مشین پاکستان آجائیں گی۔ 1لاکھ 65ہزار پاسپورٹ کا بیک لاک ہے ۔سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ ہمیں تو بتایا گیا ہے کہ 6لاکھ تک پاسپورٹ کا بیک لاک ہے؟فیصل سلیم نے کہاکہ سفارتی پاسپورٹ کے بارے میں بتائیں گے کہ جب وہ عہدے پر نہیں رہتے تو ان کے پاسپورٹ منسوخ ہوتے ہیں کہ نہیں؟ڈی جی نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ کو ان کی معیاد ختم ہونے کے بعد منسوخ کردیا جاتا ہے ۔

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply