مزید دیکھیں

مقبول

بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ...

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

اسلام آباد میں نئی دہلی کی طرز پر جمہوری حکومت کے قیام کی سفارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئی دہلی...

کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ جب تک زندگی ہے کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مزدوروں کی پارٹی نےمزدوروں کےساتھ کیا کیا ،مزدوروں کی پارٹی پیسا کہاں لےگئی لوگوں کوجلدپتا چلےگا،ننکانہ صاحب میں مزدور ڈے کے موقع پر ہونے والی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے، تقریب میں صوبائی وزراء عنصر مجید خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں. وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں یونیورسٹی بنانے کی تجویز تھی،اس یونیورسٹی کےلیے کبھی کسی علاقے کا نام لیا جاتا ہے تو کبھی کسی علاقے کا،خوشی ہےکہ اب یونیورسٹی کےلیےرقم رکھی گئی ہے .

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مزدور کے موقع پر پنجاب کے مزدوروں کو رہائشی سہولیات دینے کے لئے لیبر کالونی کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب وارڈ برٹن ننکانہ صاحب پہنچے جہاں کالونی کا افتتاح کیا گیا،پہلے مرحلے میں مزدوروں کے لئے 208 فلیٹس تعمیر کئے گیے ہیں،. وزیر اعلیٰ پنجاب نے دورہ کے دوران فلیٹس میں سہولیات کا جائزہ بھی لیا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan