کسی کو نہیں چھوڑیں گے، پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید

کسی کو نہیں چھوڑیں گے، مذہبی جماعت کیخلاف بڑے فیصلے ہو گئے، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مجھے اورنورالحق قادری کوٹی ایل پی سے متعلق تفصیلی ہدایات دیں،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےجانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا،ہم  نے پوری کوشش کی بات چیت سے مسئلے حل ہوں،ان کے ارادے خوفناک تھے وہ اپنےایجنڈے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہتے تھے،ٹی ایل پی پرپابندی کےنوٹیفکیشن کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے،580 پولیس والے زخمی ہیں،سب کو سلام پیش کرتا ہوں، کل تحریک لبیک کو ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر رہے ہیں،ملک میں افراتفری پھیلانے کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا ،یورپی سفیروں کو نکالتے تو حالات زیادہ پیچیدہ ہو جاتے،کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی منظوری دے دی ہے کسی کو نہیں چھوڑا جا رہا ہے ، کوئی رعایت نہیں ہوگی،وزیراعظم سےکہا ہے کہ پولیس کو وسائل فراہم کیے جائیں،

وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کودو سال تک رابطےمیں رکھا،ہم ان سے بات کررہے تھے وہ اپنامسودہ تیارکررہے تھے،اسمبلی میں قراردادکے حوالے سے کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، مذاکرات کے دوران ہمیں پتاچلا کہ وہ 20ا پریل کومارچ کررہے ہیں،ہم نے انہیں اسپیکر اسمبلی سے ملنےکابھی کہاتھا کہ متفقہ متن آ جائے،ہم نےبھرپورکوشش کی کہ مذاکرات کے ذریعے انھیں سمجھایا جائے،گرفتاری کےبعدجس طرح ردعمل دیاگیا وہ نہ قانونی نہ ہی دینی ہے،

Comments are closed.