کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟سینیٹر کہدہ بابر کا سوال

0
105

ترجمان بی اے پی سینیٹر کہدہ بابر نے قرارداد پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا آج سے قبل کبھی انتخابات التواء کا شکار نہیں ہوئے۔سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ کیا کسی منتخب رکن کا قرارداد کو ووٹ دینا گناہ کبیرہ ہے؟انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کی داستانیں ذاتی مفاد سے زیادہ کچھ نہیں، کیا سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد آئین پاکستان کے خلاف تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے صوبوں اور علاقوں کی بات کی جس کا ہمیں حق ہے، ہم نے اپنے تمام تحفظات اس قرارداد میں رکھ دیے ہیں، الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات کو دیکھ کر جائزہ لے۔کہدہ بابر نے کہا کہ ہر کوئی وزیراعظم بننا چاہتا ہے، عوامی مسائل سے کسی کو کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی مافیا مجھ سمیت کسی منتحب رکن کو پارلیمان میں آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتی، بڑی سیاسی جماعتیں میرا وزیرِ اعظم، میرا وزیرِ اعظم کھیلنے کے بجائے عوامی تحفظات کو سمجھیں سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ کل کسی کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ ہم بڑی جماعتوں کی خواہش کیلئے حق سے دستبردار نہیں ہوسکتے، کیا پاکستان میں فیصلے چند سیاسی جماعتیں کریں گی؟ کیا منتخب رکن کی اپنی کوئی حیثیت نہیں؟

Leave a reply