مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا...

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کےلیے 108 ملین...

فالس فلیگ آپریشن کا پروپیگنڈا ناکام، مودی کے عزائم خاک میں ملا دیں گے،فردوس اعوان

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) استحکام پاکستان...

سندھ حکومت کا خواتین کے لیے بڑا اقدام

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ کی خواتین کی...

عمران خان کے الزامات بے بنیاد،کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے،امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ عمران کے الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا پاکستان میں کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے،امریکا پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو اہمیت نہیں دیتا، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے،عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں،امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے، پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے

واضح رہے کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے صحافی نے سوال کیا تھا کہ ایسے ملک میں لوگ حکومت کیسے منتخب کر سکتے ہیں کہ جس کو وہ ووٹ دینا چاہتے ہوں وہ بیلٹ پیپر پر ہی نہ ہو؟

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے‌ حوالہ سے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، رپورٹ میں پاکستان کا نام خاص تشویش والے ممالک میں‌شامل کیا گیا ہے،فہرست میں روس، چین، ایران، سعودی عرب، الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس اور ویتنام بھی شامل ہیں،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہےکہ حکومتوں کو مذہبی اقلیتی برادریوں کے ارکان اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کو ختم کرنا چاہیے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan