مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ: امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع، دفعہ 144 نافذ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر...

گوجرانوالہ:الیکشن کمیشن کا خواجہ سراء برادری کے انتخابی حقوق کے تحفظ کے لیے عزم

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)الیکشن...

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟ تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی عمران...

ٹرمپ کا جوہری معاہدے پرمذاکرات کا خط نہیں ملا،ایران

ایران کا کہنا ہے کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ...

کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا،پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں،عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔

باغی ٹی وی:ہفتے کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، جہاں کارروائی دس نکاتی ایجنڈے کے تحت جاری رہی۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں کے وقفہ سوالات، قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر بحث کی گئی اجلاس کے دوران نومنتخب سینیٹر اسد قاسم رونجھو نے حلف اٹھایا، جس کے بعد ایوان میں سیاسی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کےلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔

خواتین کا عالمی دن:دو مختلف واقعات میں سسرالیوں کے ہاتھوں 2 بہوئیں قتل

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی رولنگ ایوان کی آواز ہے اور اس پر کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہیے قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہےچئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں، آپ کے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہئے۔

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر