کسی شخص کی آزادی اس کا قیمتی حق ہے: عدالت نے یہ بات کس فیصلہ میں کہی؟

0
35

جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطلی سے متعلق ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج کو کرسی مارنے والے وکیل کی سزا معطلی سے متعلق ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےفیصلہ جاری کیا، تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ کسی شخص کی آزادی اس کاقیمتی حق ہے جسے آئین تحفظ دیتاہے،ہائیکورٹ ٹرائل عدالت کی جانب سےملزم کی سزا معطل کرتی ہے،ملزم 2لاکھ روپےکا ضمانتی مچلکہ جمع کرائے.

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایڈ وکیٹ عمران منج کو 18 سال 6 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ عمران منج نے جڑانوالہ کی مقامی عدالت میں دوران بحث معمولی تلخ کلامی پر کرسی مار کر سینئر سول جج خالد محمود وڑائچ کا سر پھاڑ دیا تھا

Leave a reply