کسی کے بھی وارنٹس نکال سکتے ہیں، قائمہ کمیٹی نے کس کو دی دھمکی؟

0
43
ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

کسی کے بھی وارنٹس نکال سکتے ہیں، قائمہ کمیٹی نے کس کو دی دھمکی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا رمیش لال کی کنوینئر شپ میں اجلاس ہوا

اجلاس میں ریلوے اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، رمیش لال کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ سکھر کی غلط بیانی پر خود برہم ہے، اعظم سواتی نے ڈی ایس سکھر کیخلاف کارووائی کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے،

ذیلی کمیٹی نے ڈی ایس سکھر سے متعلق تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن کرنے کی بجائے کمیٹی کو گمراہ کرنے پر ارکان برہم ہو گئے ،ارکان نے کہا کہ ریلوے افسران غلط بیانی کرکے کمیٹی کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، ریلوے حکام نے کمیٹی میں کہا کہ سکھر ڈویژن میں عملی طور پر قبضہ مافیا کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا،

قائمہ کمیٹی نے سکھر کے تین ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ، تینوں ایس پی پولیس کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی، اوروزارت ریلوے کو اگلے اجلاس تک عملدرآمد رپورٹ سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی کمیٹی رکن امجد نیازی کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی آنکھ اور کان ہے،قائمہ کمیٹی کسی کے بھی وارنٹس نکال سکتی ہے،قائمہ کمیٹی کو گمراہ کرنیوالے افسران کیخلاف کاروائی کی جائے،

Leave a reply