ویلڈن بلاول،کسی کی نہ ماننے والا سراج الحق بلاول کے آگے "زیر”
ویلڈن بلاول،کسی کی نہ ماننے والا سراج الحق بلاول کے آگے "زیر”
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو ایک ہی ملاقات میں زیر کر لیا
جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف لانے کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کر دی ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے اس درخواست میں جماعت اسلامی کے رکن کے بھی دستخط ہیں
بلاول زرداری نے چند روز قبل لاہور کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی وضاحت جاری کی گئی تھی تا ہم آج سینیٹ میں جمع کروائی جانے والی درخواست پر جماعت اسلامی کے رکن کے دستخط موجود ہیں
سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی نے کسی کوووٹ نہیں دیا تھا، اسی طرح وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ میں بھی جماعت اسلامی نے ووٹ نہیں دیا تھا، پی ڈی ایم کی تحریک میں بھی جماعت اسلامی شامل نہیں ہوئی بلکہ اعلان کیا تھاکہ جماعت اسلامی الگ تحریک چلائے گی، پی پی، ن لیگ اور تحریک انصاف ایک ہی چیز ہیں،جماعت اسلامی کی سیاست اصولوں پر مبنی ہے تا ہم بلاول سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے
جماعت اسلامی کے سربراہ سے سینیٹ الیکشن سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی تھی تا ہم وہ سراج الحق کو ووٹ دینے پر نہ منوا سکے تھے، بلاول کی ایک ملاقات نے سراج الحق کو بھی زیر کر لیا