کس کی ہدایت کے بغیر تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پارلیمانی سیکریٹری وجیہ اکرام اور چیئرپرسن پیرا شریک ہوئے۔ اجلاس کے دیگر شرکا میں پرائیوٹ اسکول کے وفد میں افضل بابر، حافظ بشارت، ابرار خان اور ناصرمحمود شامل تھے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 4جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں گے،وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے،ہم نے بچوں، اساتذہ ،ا سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا،نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہےاور ان کو پیکج دے رہے ہیں،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہرشے تبدیل ہوگئی،کورونا کے باعث اسکول حاضری کے بجائے آن لائن نظام پر جانا پڑا،یکساں تعلیمی نصاب ملک بھر کےلیے مثبت اقدام ہوگا،کوشش ہے یکساں تعلیمی نصاب ماڈل بن جائے آن لائن نظام پر آنے کے بعد بیشتر شہروں میں طلبہ کومشکلات کا سامنا رہا،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہونگے، جب کہ گرمیوں کی چھٹیاں اس سال کم ہونگی، تاہم اس کی حتمی منظوری این سی او سی کے اجلاس میں دی جائے گی

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھاہے،تاہم اس سے قبل 4 جنوری کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوگاجس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت 11 جنوری سے خود تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کرے،تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے۔

Comments are closed.