ننکانہ :پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروشی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروشی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتار
ڈی پی او اعجاز رشید کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او بوٹا ڈوگر کی سربراہی مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد منشیات اور پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق منشیات فروش تنویر کے قبضہ سے آدھا کلو سے زائد چرس 520 گرام، منشیات فروش ابرار کے قبضہ سے آدھا کلو چرس 500 گرام برآمد ہوئی جبکہ ملزم محمد نعیم کو کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم نعیم کے قبضہ سے پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او اعجاز رشید نے ایس ایچ او بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے جس پر حکومت کی طرف سے پابندی عائد ہے۔ قانون شکن عناصر کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا