منڈی بہاؤالدین، باغی ٹی وی ( افنان طالب نامہ نگار وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی زیر نگرانی شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ مصروف عمل
پتنگ بازی ایک خونی کھیل جسکے پیش نظر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے دیگر سٹاف کے ہمراہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے شاہراوں پر موجود موٹر سائیکل سوار کو اس حوالے سے نہ صرف آگاہی دی بلکہ انکے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے انکے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی وائرز لگائی اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار حفاظتی وائر کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں شہریوں کے موٹر سائیکل پر حفاظتی وائر لگانے کا سلسلہ جاری ہے
نیز لائن لین ،ہیلمیٹ اور لائسنس کی آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور بریف کیا گیا