مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ رانا مقبول کی سربراہی میں تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے،ہمارے 2 لوگوں نے ضمیربیچا یا4نے ہم اس تہہ تک جائیں گے،جمہوریت کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا، آئین و پارلیمان کی بالا دستی اور عوام کا مقدمہ لڑیں گے ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کادن تاریخ میں سیاہ دن کےطورپریادرکھاجائےگا،سینیٹ میں جوہارس ٹریڈنگ ہوئی ایسی یونین کونسل میں بھی نہیں ہوتی ،چودہ سینیٹرز نے ضمیر فروشی کی،تحریک کےحق میں64اراکین کھڑےہوئےاوربیلٹ باکس سے50ووٹ نکلے،کس نے دباؤ ڈالا اسکی تحقیقات ہونی چاہیئے ،یہ بھی حقیقت ہے کہ 14 لوگوں نے اندر جاکر اپنے ضمیر کو بیچا ،

ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں “زیادتی” ہو رہی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کا انکشاف

احسن اقبال نے مزید کہا کہ کل جو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا اس میں طے ہوا کہ ہر پارٹی اپنے اندر جھاڑو مارے گی ،عمران نیازی پی ٹی آئی اور علیمہ خان کی منی لانڈرنگ کا جواب دیں،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیوں نہیں ہوتی، پی ٹی آئی بھی ق لیگ اور پیٹریاٹ بن چکی ہے ،ٹیسٹ ٹیوب گروپ مخصوص وقت کیلیے زندہ رہتے ہیں ،

احسن اقبال نے مزید کہا کہ مجھے یہ گمان ہے کہ پاکستان دشمن اداروں نے دخل اندازی کی ہے، کوئی پاکستانی جس نے آئین کا حلف اٹھایا وہ ایسا نہیں کر سکتا .اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ پاکستان کے آئین کے ساتھ غداری کر رہا ہے، مسلم لیگ ن نے نوٹس لیا ہے، جو لسٹ سوشل میڈیا پر ڈالی گئی اس کی پرزور تردید کرتا ہوں، یہ بھی حقیقت ہے کہ 14 سینیٹرز نے میر صادق اور میر جعفر کا کردار ادا کیا.

حاصل بزنجو کے مبینہ الزام پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک میدان میں آ گئے

 

واضح رہے کہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا: فردوس عاشق اعوان

شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج

شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

راجکماری جی آنکھیں کھولیں،مرضی سے ووٹ دینا ہی جمہوریت ہے، فردوس عاشق اعوان

Shares: