ڈائریکٹرجنرل حج ساجد یوسفانی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ16ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ،حاجیوں کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن کے العزیزیہ میں سیکٹر8کی بلڈنگ 819میں حجاج کے استقبال کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. سیکٹر کمانڈر شکیل احمد جپہ نے بھی حجاج کو خوش آمدید کہا ،حجاج کی آمدپران کوکھجور،قہوہ،جوس اورگفٹس پیک تقسیم کیے گئے

ڈائریکٹرجنرل حج ساجد یوسفانی نے کہا کہ ایک لاکھ16ہزارپاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں ، 83 ہزارسرکاری جبکہ33ہزارعازمین نجی حج اسکیم کےذریعےپہنچے ،سرکاری حج اسکیم کے35ہزارعازمین مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کرکے مکہ پہنچ گئے ،سرکاری حج اسکیم کے18ہزارعازمین ابھی مدینہ منورہ میں موجودہیں سرکاری حج اسکیم کے65ہزارعازمین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں،416پاکستانی معاونین جبکہ900لوکل خدام بھی تعینات کیےجا چکےہیں،

مذہبی امورکی مانیٹرنگ ٹیموں نے295نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کرلی ،اب تک212گم ہونےوالےعازمین کوانکی رہائش گاہوں تک پہنچایاگیا،حرم گائیڈزنے49ہزارسےزائدعازمین کورہنمائی فراہم کی ،34سوسےزائد بیگزتلاش کرکےعازمین حج تک پہنچائے گئے،کال سینٹرپررہنمائی کیلئے432جبکہ شکایات کیلئے406شکایات موصول ہوئیں ،86شکایات غیر متعلق، 255کاازالہ جبکہ65پرکام جاری ہے،حج میڈیکل مشن نے31ہزارسےزائدمریضوں کوطبی سہولیات فراہم کیں،113مریضوں کوسعودی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا،168مریضوں کووہیل چیئرمہیاکی گئیں،

اب تک11سرکاری اور2نجی حج اسکیم کےعازمین کی اموات واقع ہوئی ہیں ،تمام کی تدفین جنت البقیع اورمکہ کےشرائع قبرستان میں کردی گئی،

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر حجاز مقدس میں پاکستانی حاجیوں کو کھانے کی فراہمی کے حوالے سے تحفظات بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے برعکس ہیں، کھانے کی مقدار، معیار، حفظان صحت کے اصولوں اور بروقت فراہمی کے حوالے سے ایس او پیز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ،تمام پاکستانی حاجی وزارت مذہبی امور کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات مطمئن ہیں۔

Shares: