کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی گئیں،تفصیلات جاری
نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ ریونیو(ایف بی آر) نے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تفصیلات جاری کردیں ہیں-
باغی ٹی وی: نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں اور مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہے، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی گئی ہے،
نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی ، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔