‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والےکی ترجمان بن گئیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ پہلا سربراہ ہے جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کا آفیشل اکاؤنٹ کر رہا ہے کہ “جو عمران نے کہا وہ عمران نے نہیں کہا عوام کےذہنوں کے ساتھ اور نہ کھیلو قوم کے منہ پرجھوٹ نہ بولواسی لئے فراڈیے کو کالا کنستر منہ پہ چڑھانا پڑتا ہے. مجرم ہو مجرم ہی رہو گے۔

پی ٹی آئی نے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کوجھوٹ قراردیدیا

ان کا کہناتھاکہ بےشرم تم نے باجوہ کےکہنے پہ اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ اقتدارکی خاطرپنجاب اورخیبر پختونخواہ کےعوام کی تو ہین، نمائندوں کی تضحیک کی، ان کی منتخب اسمبلیاں تحلیل کردیں، تم عدلیہ کو گالی دو، چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارو، دھمکی سے ضمانت کا ریلیف پیکج لو۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے زوردیا کہ چیف جسٹس نے اگر آئین کی دستک نہیں بلکہ ساس کےخوف بچوں اوربیگمات کےمشورے سے تمہارے حق میں فیصلہ دیا تو یہ اب ہم ہونے نہیں دیں گے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ قوم بخشے گی اور نہ ہم چھوڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور حماد اظہر کو پنجاب کے ٹکٹ کیوں نہیں دیئے،عمران …

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏کیا ساس ہے! داماد کے پوسٹرز پر جوتے برسانے والے(عمران خان) کی ترجمان بن گئیں آئین اور عدل جب فارن ایجنٹ، داماد ،بیگمات، بچوں، ساس کےمشورےکی نذرہوجائے تو ملک کوعمران جیسےفتنے،چور،جھوٹے،مہنگائی اوربے روزگا ر ی بھگتنا پڑتی ہے، اب الیکشن باجوہ اور ساس کے کہنے پر نہیں اپنے وقت پر ہوگا۔

پاکستان کو2022 میں کتنا فنڈ دیا گیا؟ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ رپورٹ جاری کر دی

Comments are closed.