باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئنز ٹاؤن میں بارش، پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کا نیٹ سیشن متاثر ہوا ہے
کھلاڑیوں کی جم میں بھرپورفزیکل ٹریننگ جاری ہے،ٹیم ٹریننر صبور احمد نے جم سیشن کی نگرانی کی ، کچھ دیر قبل کوئنز ٹاؤن پہنچنے والے امام الحق نے بھی جم سیشن میں حصہ لیا
دوسری جانب کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا ،پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ،محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے
کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا#baaghitv #pakistan #sports #cricket @TheRealPCBMedia @TheRealPCB pic.twitter.com/ft9LEEIWAg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 11, 2020
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1337305831239507968
شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں ،پاکستان وائیٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا ،پاکستان وائیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی ،ذیشان ملک 50، حیدر علی 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،وہاب ریاض، عثمان قادر اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں































