کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراحمداعوان کی رپورٹ)کندھ کوٹ میں پولیس کے مطابق کندھ کوٹ میں بخشاپور تھانہ کی حدود چھنکو پھاٹک کے مقام پر بھنگوار برادری کے 2 گروہوں میں فائرنگ ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچوں سمیت 4 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 36سالہ شبیر، ا سکے 3 بیٹے 13سالہ مزمل ، 11سالہ ماجد اور 9سالہ شہزاد شامل ہیں۔

قتل واقعہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے با آسانی فرار ہوگئے ،اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بخشاپور اسپتال منتقل کردیا،واقعہ بنگوار برادری کے رشتے کے تنازع پر پیش آیا مزید تفتیش کی جارہی ہے،

Shares: