کندھ کوٹ (نامہ نگار(ملک بھر کی طرح ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس کشمور کے اندر ربن کاٹ کر کیا گیا۔
تقریب میں پولیس، تینوں تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز، مردم شماری کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عاطف احمد سی ڈی او مردم شماری نے بتایا کہ پورے ضلع میں 87 ٹیمیں کام کریں گی جس میں ہر ٹیم میں 05 سے 07 اینیمیٹرز ہوں گے جو گھر گھر جا کر ڈیجیٹل مردم شماری کریں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری01 مارچ 2023 سے شروع کی گئی ہے، یہ ایک قومی فریضہ ہے جسے آپ اور ہمیں پورا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے دوران ڈیوٹی پر موجود عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کوئی گھر یا فرد مردم شماری سے محروم نہ رہے۔

Shares: