کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) سول ہسپتال میں بجلی کی بندش، پیرامیڈیکل اسٹاف کا سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج
احتجاجی مظاہرہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع صدر علی حسن قمبرانی۔ ضلع جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد۔ محمد نواز سمیجو۔ یار علی ڈومکی اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع صدر علی حسن قمبرانی۔ جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 روز سے سول ہسپتال کا ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی معطل ہے بجلی نہ ہونے سے ہسپتال میں لاکھوں روپے کی پڑی ادویات خراب ہونے لگی ادویات کی پہلے ہی قلت ہے دوسرا بجلی نہ ہونے سے خراب ہو رہی ہیں واپڈا سیپکو کو بار بار اطلاع دیا ہے لیکن انھوں نے کہا ٹرانسفارمر خد ہسپتال کا عملہ بنوائے ایسی شکار ڈپٹی کمشنر کو بھی دی ہے ڈپٹی کمشنر نے ایک کان سے سون کر دوسرے کان سے نکال دی ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے ہسپتال عملہ اور مریض  دربدر ہونے لگے ہیں مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ۔ وزیر صحت۔ واپڈا سیپکو چیف اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ سول ہسپتال کی بجلی بحال کر کے اسٹاف اور مریضوں کی بے چینی ختم کی جا بصورت دیگر او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا جا گا۔
کندھ کوٹ :سول ہسپتال میں بجلی کی بندش، پیرامیڈیکل اسٹاف کا سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج@BaaghiTV @MumtaazAwan @sepcoofficial@Govt_of_Sindh pic.twitter.com/dtEIIL3v79
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) May 19, 2023








