کندھ کوٹ : 2 ہفتہ قبل اغواء ہونے شخص کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) 12 روز قبل اغوا ہونے والے جاوید گولو کی بازیابی کے لیے گولہ برادری اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے، 12 روز قبل سری عام روڈ کے جاری کام پر پہرہ دینے والے جاوید گولو کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا نوجوان کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان طلب کیا جا رہا ہے ،مغوی کو کشمور پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے مظاہرین نے سندھ حکومت اور آئی جی سندھ۔ ڈی آئی لاڑکانہ۔ ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان جاوید گولو کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا۔

Leave a reply