کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) میونسپل ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی تنخواہیں نہ ملنے پر ایڈمنسٹر مقصود جتوئی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق مظاہریں ہاتھوں پلے کارڈز اور جھاڑو اٹھا کر ٹی ایم او اور ایڈمنسٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر شہر بھر میں صفائی کا نظام درہم برہم ضلعی ہیڈ کوارٹر کا درجہ رکھنے والا شہر کنڈی کچرا میں تبدیل شھر کی مین سڑکوں اور گلیوں محلوں میں مین ہول ابل پڑھیں پانی کھڑا ہو گیا مظاہرین کا کہنا ہے ہر ماہ میونسپل کمیٹی کو کروڑوں روپے کی بجٹ ہونے کے باوجود بھی ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی اس مہنگائی کی دور میں ہم جائیں تو کہاں جائیں ہمارے بچے گھروں میں فاقہ کشی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ملازمین نے وزیر اعلی سندھ ۔ بلدیاتی سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نااہل ایڈمنسٹر اور ٹی ایم او کو فلفور ہٹا کر ہماری تنخواہیں کو بحال کیا جائے۔
Shares:







