کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے
تفصیل کے مطابق مطابق کندھ کوٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر امن ریلی نکالی گئی، ریلی میں بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نصر اللہ چنہ،غلام مصطفی میرانی اور دیگر نے کی ،ریلی کے شرکا ء کے "تحفظ دو ،تحفظ دو ، شہریوں کو تحفظ دو "کے زوردار نعرے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیس کی نااہلی کے باعث امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، ڈاکو راج قائم ہونے سے معصوم سمرت کمار سمیت 35 سے زائد افراد اغوا ء ہوچکے ہیں ، مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچے اور پکے کے علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کر کے معصوم سمرت کمار سمیت تمام مغویوں کو جلد بازیاب کروایا جائے ۔
کندھ کوٹ :ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے ،باغی ٹی وی کے نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/kv0i8htRqB
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) May 26, 2023