کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ)سرکاری سکول میں اساتذہ نہ ہونے پر طلباء کا احتجاج ،اساتذہ کی تعیناتی کا مطالبہ
غوث پور کے قریب کندھ کوٹ تحصیل کے گاؤں رئیس محمد حیات اوگاہی میں موجود پرائمری سکول میں کافی عرصہ سے استاد نہ ہونے پر معصوم بچوں کا احتجاج ،

گاؤں کے مکینوں کا استاد مقرر نہ ہونے تک اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ سے جلد ٹیچر مقرر کرنے کا مطالبہ

اس موقعہ پر بچوں نے کہا کہ ہم پڑھنا چاہتے ہیں اور پڑھ کر ہم اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں بچوں نے مزید کہا کہ کے اسکول میں ٹیچر مقرر کرکے ہمارے والدین کی پریشانی اور بے چینی کو ختم کیا جائے۔

Shares: