کشمور پولیس ان ایکشن،خادم بھیو اور نواب جاگیرانی گینگ کے دو سہولت کار گرفتار

کندھ کوٹ(باغی ٹی وی نامہ نگارمختیاراحمداعوان) تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ کی حدود میں کشمور پولیس نے بھتہ خوری اور اغواکاری میں ملوث دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان اغوا کاروں کو راشن فراہم کرنے، بھتہ وصولی اور اغوا کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں اجیت کمار ولد منور لال اورونیش کمار ولد دیوان لال شامل ہیں

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان کے وائس ریکارڈنگز اور کال ڈیٹا ریکارڈ (CDR) سے شواہد حاصل ہوئے ہیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں ملزمان خادم بھیو گینگ اور نواب جاگیرانی گینگ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے اور مختلف وارداتوں میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔

کشمور پولیس نے خفیہ اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کارروائی کو کامیاب بنایا۔ مزید تفتیش کے دوران اغوا کاروں کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں مزید کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھ کوٹ میں درج مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں FIR نمبر 308/2024: دفعات 324، 353، 384، 385، 400، 216A، 6/7 اے ٹی اے،FIR نمبر 309/2024: دفعات 324، 353، 384، 385، 400، 216A، 6/7 اے ٹی اے

ترجمان کشمور پولیس نے بتایا کہ مزید کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جا سکے۔

Comments are closed.