کندھ کوٹ:دیرینہ دشمنی پر زخمی شخص دم توڑ گیا,ورثاء کا لاش سمیت روڈ پر دھرنا
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) ایک ہفتہ قبل کوکاری نندوانی اور جعفری برادری کے درمیان جگھڑے کے دوران زخمی ہونے والے 5 افراد میں سےجعفری برادری کے زخمی اللہ داد جعفری سکھر کے ہسپتال میں دم توڑ گئے
متاثرین نے ٹھل کندھ کوٹ انڈس ہائی وے روڈ پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا ،دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد رفت بند اورمسافروں کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔
جعفری برادری کے افراد کاکہناتھا کہ نندوانی برادری ہمیں بھتہ وصول کرنا چاہتے ہیں ،ملزمان کے فائرنگ سے اب تک ہمارے تیں افراد قتل ہو چکے ہیں اورپولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے،
پولیس نے کامیاب مذکرات کر کے دھرنا ختم کرایا اور ٹریفک کی روانی بحال کرائی
جبکہ دونوں گروپوں کے جگھڑے کے دوران قتل ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہوگئی جن میں ایک کا تعلق نندوانی کوکاری اور 3 کا تعلق جعفری برادری سے ہے
دوسری جانب دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے دونوں گروپ اپنے دفاع کے لیے مورچہ زن ہیں، دونوں گروپوں میں ہونے والی کشیدگی پر علاقہ مکین ڈرخوف اور پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ،شہری نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملہ پر فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.