مزید دیکھیں

مقبول

شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو اہم محاذ پر شکست

انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ فرنچائز لیگ کی ایک ٹیم کو حاصل کرنے کی دوڑ چیلسی فٹبال کلب کے مالکان نے شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ریئل اسٹیٹ کمپنی کین انٹرنیشنل (جو چیلسی فٹبال کلب کے شریک مالک ٹوڈ بوہلے اور چیلسی کے ڈائریکٹر جونتھن گولڈسٹین کی ملکیت ہے) نے دی ہنڈریڈ کی ٹیم ٹرینٹ راکٹس کے 49 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق بوہلے اینڈ کمپنی نے ٹرینٹ راکٹس کو تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (13 ارب 52 کروڑ پاکستانی روپے)میں خریدا۔ کین انٹرنیشنل نے اس بولی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور بھارتی انویسٹر امت جین کو شکست دے کر ٹرینٹ راکٹس کی ملکیت حاصل کی۔کلکتہ نائٹ رائیڈر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی ملکیت ہے جس کے مالک بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، بزنس مین جے مہتا اور ان کی اہلیہ اداکارہ جوہی چاولہ ہیں۔

اگر یہ بولی کلکتہ نائٹ رائیڈر جیت جاتی تو ٹرینٹ راکٹس بھی ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز، ایل اے نائٹ رائیڈرز اور ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے بینر تلے آجاتی۔دی ہنڈریڈ میں پہلے بھی دو آئی پی ایل فرنچائز ز اپنی ٹیمیں رکھتی ہیں۔ ممبئی انڈینز کی مالک کمپنی ریلائنس انڈسٹریز 6 کروڑ پاؤنڈز مالیت پر اوول انونسبلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی مالک کمپنی آر پی ایس جی گروپ 11 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز کی ویلیویشن پر مانچسٹر اورجنلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد کی اہم بیٹھک، سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ دم توڑ گئی

بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار