ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ، سرداروں کی تمام ضروریات کاخیال ، مقامی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (امداداللہ تھہیم )ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ، سرداروں کی تمام ضروریات کاخیال ، مقامی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کروڑوں ، اربوں روپے کما رہی ہے لیکن سیمنٹ فیکٹری کے دھواں سے ارد گرد کے ہزاروں مظلوم عوام متاثر ہو رہی ہے اور مختلف بیماروں کا شکار ہو رہے ہیں،سیمنٹ فیکٹری 25 کلومیٹر تک اردگرد علاقوں کو بنیادی سہولیات دینے کی پابند ہے ، مثلاََ روڈ ،میٹھا پانی بجلی،میڈیکل وغیرہ ،ڈی جی سیمنٹ فیکٹری مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات دینے کی بجائے مقامی آبادی میں خطرناک بیماریاں پھیلانے کاباعث بن چکی ہے ،ڈی جی سیمنٹ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں،گرداور کیمیکل ملے پانی کے اثرات کو غریب ہی جھیل رہے ہیں ۔جہاں لوگ جسمانی کمزوری،کالا یرقان اور کینسر جیسی موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں ۔ دوسری طرف ڈی جی سیمنٹ فیکٹری روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کمانے کے باوجود بھی پس ماندہ علاقہ میں کوئی بڑی گرانٹ دینے سے قاصر ہے،ڈی جی سیمنٹ یہاں پر کھوسہ سرداروں کی تمام ضروریات سے لے کر خواہشات تک پوری کی جاتی ہیں ، مگرمقامی آبادی کیلئے ڈی جی سیمنٹ نے نہ کوئی ہسپتال،سکول کالج اور نہ ہی کوئی دوسری ضروریات پوری کرنے کا منصوبہ دیا گیا ،

سیمنٹ فیکٹری روڈ کی حالت بد تر ہو چکی ہے جہاں سے عوام کا گذرنا محال ہوچکا ہے ، جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں ،مقامی آبادیوں ،سماجی وسیاسی اور مذہبی حلقوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کو 25 کلومیٹر تک اردگرد علاقوں کو بنیادی سہولیات دینے کی پابند کیاجائے ۔

Comments are closed.