محکمہ تعلیم سندھ کا نیویارک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام کا فیصلہ

0
58
sindh

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr. Phil Ramos) نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے،

ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران بھی موجود تھے،32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر شامل تھے،وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس اور آئے ہوئے وفد کو سندھ میں تعلیمی چیلینجز کے سلسلے میں آگاہی دی۔ اور کہا کہ سندھ کی تعلیم کی ترقی میں امریکی عوام کا قابل تعریف تعاون رہا ہے۔سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب سے متاثر ہونے والے 108 اسکولز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارتیں تعمیر کی گئیں۔ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ورچوئل نظام کے تحت تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے اسکولز اور نیویارک کے اسکولز کے مابین آن لائین کوآرڈینیشن نظام قائم کیا جاۓ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کا نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ قائم کیا جاۓ گا۔سندھ اور نیویارک کے اسکولز کی کانفرسنگ کنیکٹوٹی سے اساتذہ اور طلباء اور ایک دوسرے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ وہ نیویارک کمیونٹی کے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔آن لائین کانفرنسنگ کے ذریعہ امریکی طلبہ پاکستان کے بارے میں پاکستانی طلبہ اور پاکستانی اساتذہ امریکیوں سے سیکھ سکتے ہیں، امریکی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے آن لائین کوآرڈینیشن سے تکنینکی تعلیم اور شارٹ کورسز کو بھی متعارف کروایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس کی ملاقات
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr Phil Ramos) نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک تھے،32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر شامل تھے، وزیراعلیٰ سندھ اور نیو یارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے درمیان صحت کے شعبے میں ٹریننگ پر بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نرسز کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے، نرسنگ کی بہترین ٹریننگ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، نیو یارک اسٹیٹ کے نرسنگ اساتذہ سندھ میں آن لائن ٹیچنگ کرینگے تو معیار میں بہتری آئے گی،

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ اسپیشلائیڈ نرسز کی بہت ضرورت ہے، نیو یارک اسٹیٹ اگر نرسز کی اسپیشلائیزیشن کیلئے تعاون کرے تو اچھا ہوگا،

وزیراعلیٰ سندھ اور نیویارک کے ڈپٹی اسپیکر نے تعلیمی وفد کے تبادلے پر بھی بات چیت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کے بچے اور اساتذہ نیویارک کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، تعلیمی وفد کے تبادلے سے ایک دوسرے کی تعلیمی سرگرمیوں کا تجربہ ہوگا، سید مراد علی شاہ نے اگلے سیشن میں سندھ اسمبلی سے نیویارک اور کراچی سسٹر سٹیز کی قرارداد منظور کرنے کا اعلان کیا

Leave a reply