قصور
تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ،درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا،خون عطیہ کرنے کے فوائد اجاگر کئے گئے
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں کوٹ رادھاکشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں لوگوں نے خون عطیہ کیا اور 50 سے زائد بوتل خون عطیہ کیا
کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی عرصہ دراز سے لوگوں کو مفت خون مہیا کر رہی ہے اور مستحق مریضوں کو خود جا کر خون مہیا کرتی ہے
بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے سینئیر عہدیداروں محمد آصف جٹ،محسن عبداللہ قصوری نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں کیونکہ فرمان الہی ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے ساری انسانیت کو بچایا
ڈونرز سوسائٹی کی طرف سے خون عطیہ کرنے کے فوائد بارے لوگوں کو معلومات بھی دی گئیں
شہریوں نے کوٹ رادھا کشن بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے کام کو سراہا اور مذید تعاون کی یقین دہانی کروائی