خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں جانے سے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے

خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوا ہے، کوہاٹ کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے کے بعد تہہ خانے میں چلا گیا، تہہ خانے میں سوئے ایک ہی گھر کے 11 افراد کی موت ہو گئی ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق پانی جب تہہ خانے میں گیا تو گھر کے سب افراد سو رہے تھے، تہہ خانے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے وہ باہر نہ نکل سکے اور سب کی موت ہو گئی،ریسکیو ٹیموں نے 11 لاشیں نکال لی ہیں، تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔

Shares: