مزید دیکھیں

مقبول

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے۔ ملزمان نے پہاڑی علاقے میں تاک میں بیٹھ کر حملہ کیا اور فرار ہو گئے.واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan