سرچ آپریشن میں پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

کوہاٹ پولیس کی کاروائی،18مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی نگرانی میں تھانہ گمبٹ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوا۔ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کا انعقاد گمبٹ کے نواحی گاؤں ناکبند میں کیاگیا۔ سرچ آپریشن کی کاروائی میں 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ زیر حراست مشتبہ افراد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمدکیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ٹارگٹ گھروں اور جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔آپریشن میں پولیس وایلیٹ فورس، خواتین پولیس، بی ڈی ایس، سراغ رساں کتوں اوربکتر بندگاڑیوں نے حصہ لیا۔تلاشی آپریشن میں 2 بندوق، 5 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمدہوئے جبکہ مشتبہ افراد کو چھان بین کیلئے تھانہ گمبٹ منتقل کردیاگیا۔

Comments are closed.