باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپر کوہستان میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے 3افرادجاں بحق ،5لاپتہ ہو گئے
کوہستان سازیں میں لاچی نالہ میں طغیانی آنے سے 8 مکان تباہ ہو گئے، سیلابی ریلے میں 8 افراد بہہ گے 3 لاشیں نکال لی گی 5 افراد کی تلاش جاری
پانی میں بہہ جانے والے افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،دیگر افراد کی تلاش جاری ہے،اپر کوہستان کے متعدد نالوں میں سیلابی ریلے سے دریائے سندھ بھی بپھر گیا،دریائے سندھ کے قریب رہائیشیو ں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا،اپر کوہستان کی تحصیل کندیا میں سیلابی ریلے سے متعدد پن چکیاں اور پن بجلی گھر بہہ گئے ،علاقے میں حکومت کی طرف سے امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
دوسری جانب پنجاب میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں،لاہور میں مکان کی چھت گرنےسے 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بند روڈ سگیاں پل کے قریب پیش آیا،اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چھت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں
گزشتہ روز سرگودھا کے علاقے اسلام آباد کالونی میں بارش کے باعث چھت گرنے سے مزدورجاں بحق ،2زخمی ہو گئے تھے،سیالکوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دوسری زخمی ہو گئی تھی،کامونکی میں بارش کے باعث گھرکی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،خاتون زخمی ہو گئی تھی