کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے درخواست ،عدالت نے آفس ہائیکورٹ کو دی اہم ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں کوہ نور ہیرا برطانیہ سے لانے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔عدالت نے آفس ہائی کورٹ کو کیس جلد سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی،مسٹر جسٹس شاہد وحید نے بیرسٹر جاوید اقبال کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

درخواستگزار نے کہا کہ کوہ نور ہیرا حکومت پاکستان کی ملکیت تھا۔اسکو سابق حکمرانوں نے سیاسی بنیادوں پر ملکہ برطانیہ خو دے دیا ۔اس ہیرا کو وطن واپس لانے کے لیے حکومت پاکستان کو حکم دیا جائے

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہِ نور دنیا کے بڑے ہیروں میں شمار ہونے والا 105 کیرٹ کا ہیرا ہے جسے برطانیہ کے شاہی زیور کے طور پر ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ یہ ہیرا مہاراجا رنجیت سنگھ کی خلعت کی زینت بنا رہا۔ 1839ء میں مہاراجا کا انتقال ہو گیا 1846ء میں سکھ انگریز جنگ میں سکھوں کو شکست ہوئی یہ ہیرا بھی برطانیہ کے قبضہ میں چلا گیا۔سکھ حکمران مہاراجا دلیپ سنگھ سے یہ ہیرا برطانیہ کے ہاتھ لگا اور یہ ہیرا سر لارنس گورنر پنجاب کے پاس موجود رہا اسے ایک حکم ملا کہ خفیہ طور پر یہ ہیرا لندن بھیجا جائے اس حکم کی فوراً تعمیل ہوئی۔ لندن میں اس ہیرے کو تراشنے کے بعد تاج برطانیہ کی زینت بنایا گیا۔ اب تاج برطانیہ کی زینت ہے۔ اس کی عظمت چمک دمک کی بنا پر اکثر چیزوں وغیرہ کا نام کوہ نور رکھ لیتے ہیں۔

Shares: