مزید دیکھیں

مقبول

بابا گورو نانک یونیورسٹی میں یومِ ثقافتِ پنجاب کا رنگا رنگ انعقاد

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں...

پائلٹ کا 7,500 فٹ کی بلندی پر شادی کی پیشکش کا منفرد طریقہ

محبت کا پیغام اب آسمانوں میں پہنچ گیا ہے۔...

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، مودی سرکار نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر رکھی ہے، ایسے میں مودی کے آبائی حلقے احمد آباد گجرات میں لاک ڈاؤن کے دوران ہزاروں خاندان فاقہ کشی کا شکار ہیں اور مودی سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن مودی نے اپنے حلقے میں کسی کوبھی ابھی تک امداد نہیں پہنچائی

ایسے میں مسلمانوں کی جانب سے مودی کے آبائی علاقے احمد آباد گجرات میں راشن کی تقسیم شروع کر دی گئی، مسلمانوں نے مندروں میں جا کر بھی سامان تقسیم کیا

بھارت میں مسلمانوں کی تنظیم جمعیت علماء ہند کے احمد آباد کی تنظیم نے احمد آباد میں سامان تقسیم کیا وہیں مندروں میں بھی جا کر 300 ہندو خاندانوں میں‌راشن تقسیم کیا، راشن میں کھانے پینے کا سامان اور بچوں کے لئے دودھ شامل ہے، جمعیت علماء کے رہنماؤن مفتی محمد اسجد قاسمی کا کہنا ہے کہ ہم نے مہم چلائی ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اسلئے ہم نہ صرف مسلمانوں بلکہ ہندوؤں میں بھی راشن تقسیم کر رہے ہیں.

مفتی اسجد قاسمی کا کہنا تھا کہ مولانا اسعد مدنی کی ہدایت پر ہم نے امدادی راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، ہم گھر گھر جا کر سب کو راشن دے رہے ہیں اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں، یہ مودی کا علاقہ ہے جو بھارت کا وزیراعظم ہے لیکن اس نے یہاں کے باسیوں کی مدد نہیں کی ہم کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے.

کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

جے یو کے رہنما پروفیسر نثار احمد جو گجرات کے بزرگ رہنما ہیں کا کہنا ہے کہ نہ صرف گھروں میں‌راشن تقسیم کیا جا رہا ہے بلکہ پولیس، طبی عملے کو بھی راشن، ماسک اور انکی ضرورت کی اشیا پہنچائی جا رہی ہیں، کرونا کے خلاف ملکر سب مقابلہ کریں گے بچیں گے.،کرونا مذہب نہیں دیکھتا لیکن افسوس یہاں مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا.

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan