حکومت سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا،ترجمان جے یو آئی

pakistan

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جمعیت علما ٗ اسلام کا حکومت سے کوئی معاملہ طے نہیں ہوا ہے،

ترجمان جےیوائی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ حکومت نےجےیوآئی کا غلط اندازہ لگایا اور سمجھا مولوی ہیں سادگی میں مان جائیں گے،اگرحکومت سے معاملات طے ہوتے تو پھر ہم علیحدہ مسودہ کیوں بنا رہے ہوتے جو ابھی فائنل ہونا ہے، اگر حکومت علیحدہ آئینی عدالت بناسکتی ہوتی تو اب تک بناچکی ہوتی،یہ حکومت کی سر درد ہوگئی کہ 25 اکتوبر سے پہلےکرنا ہے ہماری ایسی کوئی ترجیح نہیں.

واضح رہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک کے بعد کہا گیا تھا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجویز مان لی ۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں آئینی ترامیم کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لی ہیں، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام، ججز کے تقرر کے حوالہ سے ترامیم لائی جائیں گی، مولانا نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ججز تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی ،پھر کثرت رائے سے 26 ویں آئینی ترامیم منظور کی جائیں گی

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Comments are closed.