انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی،گلی میں جلسہ کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے،حنا پرویز بٹ

انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی، گلی میں جلسہ کرنے کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے،حنا پرویز بٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کآ آج راولپنڈی میں جلسہ تھا، عمران خان لاہور سے پنڈی گئے ،جلسے سے خطاب کیا،

عمران خان کے جلسے سے خطاب پر ن لیگی رہنما،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا ردعمل آیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان جس طرح کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں، ان کو تو تامل فلموں میں کام کرنا چاہیے۔۔۔ بہت بڑا ڈرامہ ہے، حیران ہوں پی ٹی آئی والے اس ڈرامے پر یقین کرتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کہاں ہیں لاکھوں افراد؟ مجھے تو چند ہزار نظر آ رہے ہیں، لگتا ہے انقلاب کو ٹھنڈ لگ گئی، گلی میں جلسہ کرنے کی بجائے کوئی بڑا میدان ہی ڈھونڈ لیتے۔ حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیازی کا اگلے دس سال کا پلان فلاپ، پہلے ہی کہا تھا عمران خان کبھی فیض یاب نہیں ہو سکتا، مایوسی اس قدر ہے کہ نیازی کے ساتھ ساتھ اسکے ہمدرد بھی اس وقت رو رہے ہیں

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

صحافی حسن ایوب خان لکھتے ہیں کہ میرا خیال تھا کہ عمران خان پر حملے کے بعد لوگوں کی بہت بڑی تعداد انکے آج کے جلسے میں شرکت کریگی لیکن یہ تو کام پہلے سے بھی کمزور دیکھائی دے رہا ہے۔پورے ملک سے عوام کو پہنچے کی کال بھی دی گئی اور 40 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کیئے جا سکے۔ لگتا ہے گھڑی نے مقبولیت کو زمین بوس کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے پنڈی جلسے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کیا ہے، جلسے کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ لاکھوں لوگ آئیں گے تاہم ایسا نہ ہو سکا،

Comments are closed.