تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی،جہانگیر ترین

0
31
ipp tareen

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین نے یوم عاشور پر پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓ اور انکے رفقاء نے کربلا کے تپتے ہوئے میدان میں اسلام کی بقاء کے لیے لازوال قربانی دی،

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ نے باطل قوتوں کے سامنے حق کا عَلم بلند رکھا۔ تاریخ انسانیت میں میدان کربلا جیسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی. حضرت امام حسین ؓ کی شہادت باطل قوتوں کے خلاف مثال رہے گی ، سانحہ کربلا رہتی دنیا تک مظلوموں اور حق پرستوں کو ہمت عطا کرتا رہے گا،حضرت امام حسین ؓکی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے، حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد کوسامنے رکھ کر راستے کا تعین کیا جائے تو معاشرے کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے

یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق سیکھاتا ہے ،
حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی ، یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے،حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا،امام حسینؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ،کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہ ہے ، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے،آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے،

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عاشورہ کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت شہداٸے کربلا کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ”دین است حسین دین پناہ است حسین“ کے فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا سنہری باب ہے جسے آل رسول نے اپنے خون سے لکھا ہے۔امام حسین نے کربلا میں رضائے الہی اور بندگی کی اعلی ترین مثال قاٸم کی،اہل ایمان کے لٸے امام حسین کی زندگی فلسفہ حیات اور شہادت راہ نجات ہے۔ کربلا والوں نے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دین کو سرخرو کیا۔امام علی مقام کے غم میں آج بھی ہر آنکھ اشکبار ہے۔ اسلام تا قیامت اہل بیت کی قربانیوں کا قرض خواہ رہے گا،شہادت نواسہ رسول نے اسلام کو حیات بخشی ہے۔ امام عالی مقام صبر و استقلال کے کوہ ہمالہ تھے۔ آپ ایثار و وفا کے مینارہ نور تھے۔ واقعہ کربلا ہمیں درس رضا دیتا ہے۔

Leave a reply