کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعطم نے اسلامو فوبیا کے حوالے سے اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی،

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا قرارداد پر رویہ افسوسناک تھا،اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ ہم نے بات کی،پاکستان کی قرارداد تھی کہ اقوام متحدہ میں مستقل بنیاد پرقانون سازی کی جائے جوتے مارنے کی بات قابل مذمت ہے، امت مسلمہ اسلامو فوبیا اور توہین رسالت ﷺکے مسئلے پر متحد ہے،ایک کوشش اقوام متحدہ میں کی گئی، اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ بات کی، پاکستان کی قرارداد تھی کہ اقوام متحدہ میں قانون سازی کی جائے، آج فرانس، ناروے، ڈنمارک ہے کل کوئی اور ہو گا، ہمیں مشترکہ قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے جو عالمی سطح پر ہو،تا کہ تمام انبیا کی توہین کا سلسلہ رک سکے، رمضان المبارک کے بعد عالم اسلام کی مختلف تنطیموں کے قائدین، مفتیان عظام سے رابطہ کریں گے، کرونا سے انسانیت کو نجات ملے پھر اسلام آباد میں اجلاس بلائیں گے، پیغام اسلام کانفرنس اگر نہ ہوئی تو ورچوئل اجلاس ہو گا، غیر مسلم قیادت کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں، اس مسئلے پر دو سال پہلے ابوظہبی میں متفقہ دستاویز سائن ہوئی تھی

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جوتے مارنے کی باتیں قابل افسوس ہین، اجتماعی انداز سامنے آنا چاہئے، وزیراعظم نے مختلف سربراہوں کو خطوط لکھے تھے اسکا بھی اچھا رسپانس آ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب جار ہے ہیں، انکو کویت ،بحرین نے دعوت دی ہے، کل ہمارے وزیر خارجہ عرب امارات میں تھے، مصر میں گئے، مشکور ہین کہ قرض میں عرب امارات نے توسیع کی، آج ہمارے وزیر خارجہ ایران میں ہیں، تیونس کے سفیر وزیراعظم سے ملے ہیں، پیشرفت آگے کی طرف جا رہی ہے، کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے

Comments are closed.