اسلام آباد سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس کی جانب سے عید ی کے نام پر رشوت کے حصول کی شکایات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے پولیس کی جانب سے عید کے تحائف مانگنے کی شکایات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی بھی ڈولفن فورس کا اہلکار، چوکی کا افسر یا ٹریفک وارڈن دوران چیکنگ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے، رشوت طلب کرے یا عیدی کا مطالبہ کرے تو شہری فوری طور پر 1715 پر کال کریں۔
سی سی پی او نے کہا اگر آپ کے پاس کوئی فوٹو یا ویڈیو ثبوت ہے تو آپ اسے فوری طور پر آئی سی سی آئی 15 ایپ پر بھیجیں۔ ان تمام شکایات کی نگرانی اسلام آباد کیپٹل پولیس کا اندرونی احتساب یونٹ کرے گا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد احتسابی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اگر کوئی پولیس رشوت کا مطالبہ کر تو فوری اطلاع دی جائے، سی سی پی او اسلام آباد
Shares: