باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 150فا لکنز کی بیرون ملک ایکسپورٹ روکنے کے لیےدرخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کی وزارت خارجہ کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر ہے نہ ہی اس طرح تحفہ دیا جا سکتا ہے ،درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ یہ پٹشن آئندہ کی نسل کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو گی ،
عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ خط لکھیں آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دیں گے وہ وزیر اعظم کو پیش کریں گے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے فالکنز کی ایکسپورٹ کی مخالفت کردی،وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا
عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نمائندہ سے استفسار کیا کہ کیا وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا گیا؟ وزارت خارجہ فالکنز ایکسپورٹ پر عالمی قوانین کی پاسداری سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کرے آپ وزیر اعظم کے سامنے رپورٹ رکھیں کہ ہم بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے پابند ہیں عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی