کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وفاقی حکومت یہ کام کرے، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

0
59

کوئی قانون سے بالاتر نہیں، وفاقی حکومت یہ کام کرے، عدالت نے کیا حکم دے دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نایاب فالکنز کی ایکسپورٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے فالکنز ایکسپورٹ روکنے کے حکم میں چار ہفتے کی توسیع کردی،عدالت نے حکم دیا کہ فالکنز کو منظوری کا پراسس مکمل کیے بغیر پکڑا بھی نا جائے، عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت مطمئن کرے ایکسپورٹ میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،

عدالت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نا یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ معاملے میں خارجہ تعلقات اور نیشنل انٹرسٹ کا عمل دخل ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو نے اگر منظوری دی تو وہ کیسے قانون کے خلاف جا سکتے ہیں، یہی کرنا ہے تو قانون میں تبدیلی کر لیں، قانون کے خلاف کوئی نہیں جا سکتا، پھر پابندی ہے تو جو طریقہ ہے اس کے مطابق استثنیٰ لیں کوئی قانون سے بالاتر نہیں نہ قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت چار ہفتوں تک کے لیے ملتوی کر دی

Leave a reply